وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور امن و امان پر گفتگو

61 / 100 SEO Score

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ (Jane Marriott) نے تین رکنی وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، سیکیورٹی تعاون، عالمی امن اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد میں لرزہ خیز واقعہ، سفاک باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

برطانوی ہائی کمشنر نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کا جدید اور ماڈرن پولیسنگ کا وژن قابلِ تعریف ہے۔

جین میرٹ نے کہا کہ جرائم کے خلاف کامیابی جدید آلات، تیکنیکس اور ان کے درست استعمال پر منحصر ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت سندھ بین الاقوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پرامن و محفوظ ماحول کے ساتھ آزاد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار لاڑک سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے