اورنگی پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

58 / 100 SEO Score

کراچی: ویسٹ زون پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اویس ولد شاکر کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور امن و امان پر گفتگو

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل نمبر KJL-6267 بھی اورنگی کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 424/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ منگھوپیر میں درج ہے، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اویس ولد شاکر ایک عادی جرائم پیشہ ملزم ہے جو اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:

مقدمہ نمبر 43/2025، دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ، تھانہ پیرآباد۔

مقدمہ نمبر 327/2025، دفعات 397/324/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ سر سید۔

مقدمہ نمبر 448/2025، دفعات 353/324/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ شارع نور جہاں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے