کراچی (اسٹاف رپورٹر) — نارتھ ناظم آباد بلاک G کوثر نیازی کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں سفاک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔
اجمیر نگری پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق، ملزم اکبر نے اپنی 10 سالہ بیٹی زینب اور 11 سالہ بیٹی عالیہ کو ذبح کر کے قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ کا شکار تھا۔ اس پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بے روزگاری کے باعث ادا نہ کرسکا۔
واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) جائے وقوعہ پر پہنچے، جبکہ کرائم سین یونٹ نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے چھ بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ مقتولہ زینب اور عالیہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاکہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی جا سکے۔