فہد مصطفیٰ نے اگر دوسری شادی کی ہے تو اچھی بات ہے، کوئی حرام کام نہیں کیا: اداکارہ حرا سومرو

61 / 100 SEO Score

اداکارہ حرا سومرو نے فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے واقعی شادی کر لی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے، کیونکہ انہوں نے ڈائریکٹ شادی کی ہے، کوئی حرام کام نہیں کیا۔

لاہور ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 167 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف

’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حرا سومرو نے نہ صرف شوبز انڈسٹری میں غیر مناسب رویوں پر کھل کر بات کی بلکہ فہد مصطفیٰ سے متعلق گردش کرتی خبروں پر بھی تبصرہ کیا۔

گزشتہ کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ معروف اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے، تاہم اس حوالے سے فہد مصطفیٰ نے تاحال کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

اداکارہ حرا سومرو کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ بہت شریف اور پروفیشنل انسان ہیں اور انہوں نے کبھی ان کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سنی۔ ان کے مطابق اگر فہد نے شادی کی ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں کیونکہ انہوں نے حرام کام نہیں کیا بلکہ شریعت کے مطابق قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ کی اہلیہ بھی ایک سمجھدار خاتون ہیں اور اگر یہ خبر درست ہوئی تو انہیں یقین ہے کہ گھر میں لڑائی جھگڑے نہیں ہوں گے بلکہ سب خوش رہیں گے۔

شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے غیر مناسب رویوں کے حوالے سے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کئی افراد نے ان سے غلط گفتگو یا رات گئے تصاویر مانگنے کی کوششیں کیں، لیکن انہوں نے سختی سے انکار کر دیا۔

حرا سومرو نے کہا کہ انڈسٹری میں ایسے رویے عام ہیں، اگر کوئی اداکارہ یہ کہے کہ اس کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا تو وہ جھوٹ بول رہی ہے۔ ان کے مطابق کئی بار ساتھی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز ناپسندیدہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور اگر کوئی خاتون ردعمل نہ دے تو وہ شوٹنگ کے دوران سین خراب کرنے تک کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ ہمیشہ “شٹ اپ کال” دے کر بات ختم کر دیتی ہیں اور کسی کو ذاتی حد پار نہیں کرنے دیتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے