لاہور ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 167 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف

62 / 100 SEO Score

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز بری طرح ناکام رہی، قومی ٹیم محض 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو 277 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، اس طرح میزبان ٹیم کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 6 اور 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مڈغاسکر کے صدر راجویلینا ملک چھوڑ کر فرار، فوجی بغاوت کے بعد حکومت کا خاتمہ

تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز کے اہم اسکورر امام الحق اور شان مسعود ناکام رہے، امام بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود صرف 7 رنز بنا سکے۔

عبداللہ شفیق نے 41 اور بابراعظم نے 42 رنز بنائے، لیکن دونوں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ سعود شکیل نے 38 رنز جوڑے مگر وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔

پاکستان کی آخری پانچ وکٹیں محض 17 رنز کے اضافے سے گریں، محمد رضوان 14، سلمان علی آغا 4، شاہین آفریدی صفر، نعمان علی 11 اور ساجد خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سمون ہارمر نے 4 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں ٹونی ڈی زورزی نے 162 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ نعمان علی نے 6، ساجد خان نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں اب جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو فتح کے لیے دس وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے