کے الیکٹرک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کے نرخ میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی

56 / 100 SEO Score

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

کولمبیا کے صدر کا امریکی فوجی حملے پر شدید احتجاج، وضاحت کا مطالبہ

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی پیداواری، ترسیلی اور سپلائی ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق، کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 32.37 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق، رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے اور اس مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ بدستور شامل رہے گا۔

دوسری جانب، ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فیصلہ کمپنی کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے مختلف پہلوؤں پر محیط ہے، اور کے الیکٹرک اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے