آسٹریلیا کی مولی او کیلاگھن کا 200 میٹر فری اسٹائل میں نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ 50 سیکنڈ کی حد توڑنے والی پہلی خاتون بن گئیں

59 / 100 SEO Score

ویسٹمونٹ (امریکا): آسٹریلیا کی اسٹار تیراک مولی او کیلاگھن نے امریکی ریاست الی نوائے کے شہر ویسٹمونٹ میں ہونے والے سوئمنگ ورلڈ کپ میں 200 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں ایک منٹ 49.77 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ شارٹ کورس کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان اور افغانستان میں قطر و ترکیہ کی ثالثی سے فوری جنگ بندی پر اتفاق

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، مولی او کیلاگھن ایک منٹ 50 سیکنڈ کی حد توڑنے والی دنیا کی پہلی خاتون تیراک بن گئی ہیں۔
اس سے قبل ہانگ کانگ کی سیوبان ہوگہی نے 2021 میں ابوظہبی میں ہونے والی شارٹ کورس ورلڈ چیمپئن شپ میں 1:50.31 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

کیلاگھن کی شاندار کارکردگی ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے جب انہوں نے انڈیانا کے شہر کارمل میں ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں 1:50.77 سیکنڈ کے وقت سے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔

انہوں نے اپنی ہم وطن لینی پالسٹر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح حاصل کی، جو 1:52.06 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

دوسری جانب، امریکی تیراک ریگن اسمتھ نے 100 میٹر بیک اسٹروک شارٹ کورس میں 54.02 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ شاندار فتح حاصل کی اور اپنا ہی عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
آسٹریلیا کی کیلی میک کیون 55.04 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

اسمتھ کا وقت اس عالمی ریکارڈ کے برابر ہے جو انہوں نے گزشتہ دسمبر میں بوداپسٹ شارٹ کورس ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران 400 میٹر میڈلے ریلے کے ابتدائی مرحلے میں قائم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے