خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کا امن جرگہ بلانے کا اعلان، نئی کابینہ کا اعلان بھی متوقع

57 / 100 SEO Score

پشاور: خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں عظیم الشان امن جرگہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔

دسمبر تک پاکستان کی 4 ارب 86 کروڑ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں، سعودی ڈپازٹ میں توسیع سے بوجھ کم ہونے کا امکان

وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ جرگے میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنما اور نوجوان شامل ہوں گے، اور یہ جرگہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی زندگیوں اور مستقبل کے فیصلوں میں ترجیح دی جانی چاہیے، کسی کو بھی بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی حکومت عمران خان کے نظریے اور عوامی مفادات کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے میں امن، ترقی اور انصاف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کابینہ کی تشکیل:
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور 8 سے 10 اہم محکموں کے وزرا کے نام آئندہ دو روز میں اعلان کیے جائیں گے۔ باقی وزرا کے نام بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد حتمی کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں نئے اور پرانے دونوں چہرے شامل ہوں گے جبکہ اہم محکموں کے وزرا کا جلد اعلان ان محکموں کے امور میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

عمران خان سے ملاقات کی درخواست:
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
تاہم عدالت نے اس درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں اور جسٹس ارباب محمد طاہر پیر کے روز اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات صوبائی حکومت کے امور اور نئی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کے لیے ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے