سہیل آفریدی کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

57 / 100 SEO Score

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔

ایم-9 موٹروے پر ٹول پلازوں کی غیر معمولی تعداد پر پارلیمانی کمیٹی کے تحفظات، این ایچ اے پر بیوروکریسی طرزِعمل کا الزام

عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور گورنر خیبرپختونخوا کے وکیل بیرسٹر عامر جاوید کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بھی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو گورنر سے کمنٹس لینے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ ہفتے عمران خان کی ہدایت پر استعفیٰ دیا تھا، تاہم گورنر فیصل کریم کنڈی نے تاحال استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

اس کے باوجود خیبرپختونخوا اسمبلی نے گزشتہ روز سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا، تاہم اپوزیشن نے انتخابی عمل کو غیرقانونی قرار دے کر بائیکاٹ کیا اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب، جمعیت علمائے اسلام (ف) کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد سماعت کریں گے۔

یہ درخواست جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی لطف الرحمٰن نے دائر کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ، صوبائی حکومت، گورنر، اور اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا، لہٰذا وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی نہ ہونے کے باوجود نیا انتخاب غیر قانونی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے