آئمہ بیگ اور شوہر زین احمد کی علیحدگی کی افواہیں، انسٹاگرام مسئلے کو وجہ قرار دے دیا

61 / 100 SEO Score

کراچی: مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا اور شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوگئیں۔

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں اور مبینہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے۔ افواہوں میں مزید شدت اس وقت آئی جب آئمہ بیگ نے ایک مبہم انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ "آپ سب صحیح کہہ رہے ہیں لیکن انہیں دوسروں کو سننا چاہیے تھا”۔ اس پوسٹ کو صارفین نے اختلافات کا اشارہ قرار دیا۔

بعد ازاں زین احمد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں مسئلہ پیدا ہوگیا تھا، جس کے باعث کچھ پوسٹس آرکائیو ہو گئیں اور شادی کی تصاویر بھی وقتی طور پر غائب ہوگئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو بٹ کوائن سے متعلق پیغامات ملے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاس ورڈ تبدیل کرنے کے بعد اب اکاؤنٹ محفوظ ہے اور شادی کی تصاویر دوبارہ بحال ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے دو ماہ قبل اگست میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی اور دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات قائم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے