آئی سی سی نے سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کردی

61 / 100 SEO Score

کولمبو: پاکستان کی نمایاں بلے باز سدرہ امین کو بھارت کے خلاف ویمنز ورلڈکپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سرزنش کرتے ہوئے ڈسپلن ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر: معرکہ حق میں بھارت کا کوئی طیارہ نہیں گرا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی، تاہم سدرہ امین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور بھارت کے خلاف خواتین کی ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکا لگانے والی پہلی پاکستانی بلے باز بن گئیں۔

تاہم پاکستان کی اننگز کے 40ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد سدرہ نے غصے میں اپنا بلا زمین پر دے مارا، جسے آئی سی سی نے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یہ آرٹیکل کھلاڑیوں یا معاون عملے کی جانب سے کھیل کے دوران کرکٹ کے سامان یا دیگر اشیا کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔

آئی سی سی کے مطابق لیول ون کی خلاف ورزی پر کم سے کم سزا وارننگ جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا کھلاڑی کی میچ فیس کے 50 فیصد جرمانے اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس کی شکل میں دی جا سکتی ہے۔

سدرہ امین نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور ایمیریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز سے تعلق رکھنے والی شاندرے فرٹز کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے