پشاور سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید مبینہ طور پر اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ایف آئی آر درج

57 / 100 SEO Score

پشاور (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

پاکستان میں ریگولیٹری کمزوریوں کے باعث عوام پر 21 کروڑ سے زائد کا اضافی بوجھ

ایف آئی آر کے مطابق رات تقریباً ساڑھے 10 بجے صنم جاوید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کیفے میں کھانا کھانے کے بعد کینٹ کی جانب جا رہی تھیں کہ اس دوران دو گاڑیوں میں سوار پانچ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو زبردستی روکا اور انہیں ساتھ لے گئے۔

صوبائی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اغوا کاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے صنم جاوید کو 9 مئی 2023 شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس سے قبل 27 اپریل کو انہیں ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا پوسٹس کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید یہ کہ گزشتہ ماہ ان کی بہن فلک جاوید کو بھی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پس منظر:

9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاج کے دوران لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں سرکاری و نجی املاک کو آگ لگائی گئی تھی۔ لاہور کے جناح ہاؤس (کورکمانڈر ہاؤس) اور راولپنڈی جی ایچ کیو پر حملے سمیت جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف وسیع پیمانے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے