ہمایوں سعید کی نوجوانی کی دلچسپ یادیں، محبت میں ٹرین تک جا پہنچے

61 / 100 SEO Score

کراچی (شوبز ڈیسک) — پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی نوجوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک لڑکی کو پسند کرتے تھے اور اسے خدا حافظ کہنے کے لیے ٹرین تک جا پہنچے تھے۔

ورلڈ کپ: منیبہ علی کے متنازع رن آؤٹ پر کھیل رُک گیا، امپائرنگ فیصلے پر ابہام

مقبول پروگرام ہنسنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے اپنی زندگی اور کیریئر سے جڑی کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ 18 سال کی عمر میں وہ اپنے چچا کے محلے میں رہنے والی ایک لڑکی کو پسند کرتے تھے۔ ٹیوشن پڑھانے کے بہانے وہ اکثر چچا کے گھر جاتے اور بعد ازاں چھت پر چڑھ کر اس لڑکی کو دیکھنے کی کوشش کرتے۔

اداکار کے مطابق، ایک دن چچا کو شک ہوا اور انہوں نے والد کو اطلاع دے دی، والد نے پوچھا تو انہوں نے انکار کیا لیکن والد کے غصے میں آکر تھپڑ مارنے کا واقعہ آج بھی یاد ہے۔

ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ اسی لڑکی کو دیکھنے کے لیے وہ ایک مرتبہ حیدرآباد جانے والی ٹرین میں بھی سوار ہوگئے تھے۔ انہیں معلوم ہوا کہ لڑکی اپنے گھر والوں کے ساتھ سفر پر جا رہی ہے تو وہ خدا حافظ کہنے کے لیے ٹرین میں پہنچے اور بڑی مشکل سے اس کے ڈبے میں جا کر اپنی جھلک دکھائی، جس پر وہ لڑکی حیران رہ گئی۔

پروگرام میں ہمایوں سعید نے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ وہ پہلے ہی بہت مشہور ہیں، اس لیے انہیں مزید انٹرویوز دینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ان کے خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، تاہم کچھ عرصہ قبل دونوں کے درمیان ایک سال تک ناراضگی رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے