ورلڈ کپ: منیبہ علی کے متنازع رن آؤٹ پر کھیل رُک گیا، امپائرنگ فیصلے پر ابہام

55 / 100 SEO Score

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) — پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے دوران قومی اوپنر بیٹر منیبہ علی کے رن آؤٹ پر امپائرنگ فیصلے نے ابہام پیدا کر دیا، جس کے باعث کھیل کئی منٹ تک رکا رہا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہادتوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

کرک انفو کے مطابق، پاکستان کی اننگز کے چوتھے اوور میں پیش آنے والے واقعے میں بھارتی باؤلر کرانتی گوڈ کی ایل بی ڈبلیو اپیل کے دوران منیبہ علی نے اپنا بیٹ کریز کے اندر رکھا، لیکن تھرو کے وقت لمحہ بھر کے لیے بیٹ زمین سے اٹھ گیا، جس پر تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

قوانین کا اطلاق

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئنگ کنڈیشن 30.1.2 کے مطابق، اگر بیٹر دوڑتے یا ڈائیو لگاتے ہوئے کریز کے اندر بیٹ یا جسم رکھ دے اور بعد میں بیٹ لمحاتی طور پر زمین سے اٹھ جائے، تو اسے ’آؤٹ‘ قرار نہیں دیا جاتا۔ تاہم، چونکہ منیبہ دوڑنے کے بجائے پیچھے ہٹ رہی تھیں، اس لیے رعایت ان پر لاگو نہیں ہوئی۔

اسکرین پر متضاد فیصلے

ابتدائی طور پر بڑی اسکرین پر ’ناٹ آؤٹ‘ کا فیصلہ ظاہر ہوا، لیکن کچھ لمحوں بعد فیصلہ بدل کر ’آؤٹ‘ کر دیا گیا، جس پر بھارتی ٹیم نے جشن منایا جبکہ منیبہ علی امپائروں سے وضاحت مانگتی رہیں۔

ممکنہ طور پر تھرڈ امپائر کرن کلاستے نے پہلے فوٹیج دیکھ کر ’ناٹ آؤٹ‘ کا فیصلہ دیا، لیکن مکمل ری پلے دیکھنے کے بعد رائے تبدیل کر دی۔

کھیل میں وقفہ

پاکستانی ڈگ آؤٹ سے مداخلت پر کھیل مزید رکا رہا۔ کپتان فاطمہ ثنا نے چوتھے امپائر کِم کاٹن سے وضاحت طلب کی۔ چند منٹ بعد وضاحت ملنے پر منیبہ علی نے میدان چھوڑا اور سدرہ امین کھیلنے کے لیے میدان میں آئیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر بھارت نے اسی گیند پر ایل بی ڈبلیو کا ریویو لیا ہوتا تو منیبہ آؤٹ ہو جاتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے