پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

61 / 100 SEO Score

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹس) – پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اقتصادی مذاکرات کی قیادت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی، مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ سروس 25 اکتوبر سے شروع

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے شریک چیئرمین وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک ہوں گے، جو پاک-سعودی اکنامک فریم ورک کے تحت مذاکرات کی نگرانی کریں گے۔ کمیٹی میں توانائی، تجارت، صنعت، مواصلات اور زراعت کے وزراء سمیت اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، اقتصادی سفارت کاری میں سول اور فوجی روابط کو مستحکم بنانے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کمیٹی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے دائرہ کار کو دفاع اور توانائی سے بڑھا کر ماحولیاتی منصوبوں تک وسعت دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں وسیع تر شراکت داری پاکستان کے لیے اہم موقع ہے۔ پاکستان نے امداد کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معاشی خود کفالت کی منزل کی جانب بڑھا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے