پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی، مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ سروس 25 اکتوبر سے شروع

62 / 100 SEO Score

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی، ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد تک نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔

سی آئی ایس گیمز 2025: پاکستان کے محمد عبد الرحمٰن کا برانز میڈل حاصل کرنے کا شاندار کارنامہ

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن جلد برطانیہ کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی، تاہم کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی۔

پی آئی اے نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ’تاریخی واپسی‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظار ختم ہوا، قومی ایئرلائن مانچسٹر اور اسلام آباد کو دوبارہ جوڑ رہی ہے اور پیاروں کو قریب لا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کو برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری ملنے کے بعد یہ پیش رفت ممکن ہوئی۔ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کے لیے بھی سروس بحال کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جولائی 2024 میں برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ’ایئر سیفٹی لسٹ‘ سے نکالا تھا، جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت ملی۔ اس سے قبل برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سیکیورٹی معائنہ مکمل کیا تھا اور پاکستانی انتظامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ جون 2020 میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے ایئربس اے320 حادثے اور جعلی لائسنس کے اسکینڈل کے بعد یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا نے قومی ایئرلائن پر پروازوں کی پابندی عائد کر دی تھی، جسے یورپ کے لیے نومبر 2024 میں ختم کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے