پاکستان کو جونیئر ہاکی ورلڈکپ 2025 میں شرکت کی دعوت، فیصلہ حکومت کی ہدایت پر ہوگا

56 / 100 SEO Score

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو خط لکھ کر جونیئر ہاکی ورلڈکپ 2025 میں شرکت کی دعوت دے دی۔

اسرائیلی افواج کا غزہ امدادی فلوٹیلا پر حملہ، گریٹا تھنبرگ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 200 کارکن گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ نے خط میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی فہرستیں طلب کی ہیں۔ پی ایچ ایف نے اس پیش رفت سے حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی نے کہا کہ جونیئر ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوٹرل وینیو پر میچز کرانے کا آپشن موجود ہے، لیکن جو بھی حکومتی فیصلہ ہوگا اسی کے مطابق ایف آئی ایچ سے بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت کے شہروں چنائی اور مدورائی میں شیڈول ہے، جس میں دنیا بھر کی 24 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے