نبیل ظفر کا انکشاف — ’دھواں‘ میں داؤد کی موت میری فرمائش پر ہوئی

61 / 100 SEO Score

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار نبیل ظفر نے تین دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی وی کے شہرۂ آفاق ڈرامے دھواں میں ان کے کردار "داؤد” کی موت ان ہی کی فرمائش پر کرائی گئی تھی۔

دوحہ حملے کے بعد جی سی سی ممالک کا اجتماعی دفاع مضبوط بنانے کا اعلان

1994 میں نشر ہونے والے اس مقبول ڈرامے میں نبیل ظفر نے ایک جاسوس پولیس افسر کا کردار ادا کیا، جو دشمنوں سے مقابلے کے دوران جاں بحق ہو جاتا ہے۔

’نیو ٹی وی‘ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں صرف چھ اقساط کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن بعد میں کردار بڑھا دیا گیا۔ تاہم کوئٹہ کی شدید سردی اور روزانہ کی شوٹنگ سے وہ تھک گئے، جس پر انہوں نے ہدایت کار سے اپنے کردار کو ختم کرنے کی درخواست کی۔

اداکار کے مطابق ان کے اصرار پر ٹیم نے ڈرامے میں داؤد کی موت کا منظر شامل کیا، اور یہی سین سب سے زیادہ مقبول ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران خون کی جگہ روح افزا استعمال کی گئی تھی۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ منظر نشر ہونے کے بعد وہ فیصل آباد جا چکے تھے مگر ڈرامہ نشر ہونے کے ساتھ ہی پورے ملک میں مقبول ہوگئے۔ رشتے دار اور شائقین اگلی قسط کے بارے میں ان سے پوچھنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سے قبل وہ کئی ڈراموں میں کام کر چکے تھے لیکن ان کی اصل شہرت دھواں سے ہوئی، جس کے بعد ان کے ڈرامے عجائب گھر نے بھی انہیں بے پناہ مقبولیت دلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے