وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی صاحبزادی کو سروائیکل کینسر ویکسین، پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا

58 / 100 SEO Score

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی اکلوتی بیٹی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 191واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین متعارف کرائی گئی ہے۔

بھارتی اپوزیشن کا الزام: الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرست میں ہیر پھیر کی تحقیقات روک دیں

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاہم یہ ویکسین متعدد اسلامی ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے اپنی بیٹی کو خود ویکسین لگوائی تاکہ قوم کی بیٹیوں کو یقین دلایا جا سکے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔”

وفاقی وزیر نے کہا کہ میری خواہش ہے پاکستان کی ہر بیٹی یہ ویکسین لگوائے کیونکہ ایک بھی جان افواہوں کی نذر ہوئی تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا صحت کا موجودہ نظام ہر شہری کا مکمل علاج کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس لیے بیماری سے بچاؤ سب سے مؤثر راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے نتیجے میں آئندہ 10 سال بعد خواتین کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے جانیں گنوانے سے بچایا جا سکے گا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں کبھی فیملی کو سامنے نہیں لایا، لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی حفاظت کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے