کراچی: ابراہیم حیدری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

58 / 100 SEO Score

کراچی: ضلع ملیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم حیدری میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور لوٹ مار میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی سستی ہونے کا امکان، نیپرا میں 53 ارب روپے ریلیف کی درخواست

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ابراہیم حیدری کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عادل، شیراز اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے خاتون کے کان کی بالیاں بھی زبردستی اتاریں، اور گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ملزمان کے مزید 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جن کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ابراہیم حیدری تھانے میں مقدمہ درج کرکے ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے