کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی سستی ہونے کا امکان، نیپرا میں 53 ارب روپے ریلیف کی درخواست

56 / 100 SEO Score

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے نیپرا میں 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ریلیف کی درخواست دائر کردی ہے۔

خبیب نورماگومیدوف کو پاکستانی کھانے کی خواہش مہنگی پڑ گئی، امریکی ایئرلائن سے اتار دیا گیا

یہ درخواست گزشتہ مالی سال (2024-25) کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (اپریل تا جون) کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 4 اگست 2025 کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں ڈسکوز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپسٹی چارجز میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے۔ تاہم ساتھ ہی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات (T&D Losses) کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے اور آپریشن و مینٹیننس کے لیے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے صارفین سے وصول کرنے کی بھی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ڈسکوز کی درخواست کے مطابق اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.55 روپے فی یونٹ سستی کی گئی تھی، جس کا اطلاق مئی سے جولائی 2025 کے دوران ہوا تھا۔

اگر نیپرا نے اس نئی درخواست کو منظور کرلیا تو بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، جو مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے