اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
کراچی: ابراہیم حیدری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
میڈیا بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر حملے کے وقت پاکستان نے سرکاری بیان جاری کیا تھا، اور اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم غلط کو صحیح کہیں۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر پر عملدرآمد ہو رہا ہے، اور پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ بھارت سے کسی ایک مسئلے پر نہیں بلکہ جامع مذاکرات ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے اور کوئی بھی فریق اسے یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پی ٹی آئی کے بانی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا، ان کے خلاف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھاتا ہے تو قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے۔