وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شاہراہ بھٹو کی تعمیراتی پیش رفت پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاون خصوصی قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری بلدیات وسیم اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو شریک ہوئے۔
آئی جی سندھ کا ملیر جیل کا دورہ، قیدیوں کے فرار کے بعد فوری اقدامات اور گرفتاریوں پر بریفنگ
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ شاہراہ بھٹو کا شاہ فیصل سے قائدآباد انٹرچینج تک کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جسے عید کے فوراً بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سیکشن ون (جام صادق سے شاہ فیصل تک) کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی کر دیا تھا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جام صادق برج سے شاہراہ بھٹو کے داخلی حصے پر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جب کہ باقی 50 فیصد کام یلو لائن منصوبے کے انفرااسٹرکچر کی تکمیل پر مشروط ہے۔
مزید بتایا گیا کہ:
ای بی ایم انٹرچینج کا کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔
قائدآباد انٹرچینج کے ساؤتھ پورشن کا کام 98 فیصد مکمل ہے۔
سموں گوٹھ کے 4 کلومیٹر بلند اسٹرکچر پر 44.4 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
اس اسٹرکچر میں 556 پائلز میں سے 517 نصب ہو چکے ہیں اور
1380 گرڈرز میں سے 520 لگائے جا چکے ہیں، 860 باقی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس اہم انفرااسٹرکچر منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔