سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دبئی جانے والا مسافر 1.6 کلوگرام آئس ہیروئن سمیت گرفتار

67 / 100 SEO Score

سیالکوٹ: 04 جون 2025 — ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت شاہراہ بھٹو منصوبے پر اجلاس، عید کے فوراً بعد قائدآباد انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق، مسافر محمد شیراز نے منشیات کو نہایت مہارت سے ایک کارٹن میں رکھی کافی مشین کے اسٹیل کیبن میں چھپا رکھا تھا۔ تاہم اے ایس ایف کے مستعد عملے نے دورانِ چیکنگ مشتبہ سامان کی تفصیلی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں منشیات برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو برآمد شدہ آئس ہیروئن سمیت انسدادِ منشیات فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے