آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ملیر جیل کا ہنگامی دورہ کیا اور قیدیوں کے حالیہ فرار کے واقعے پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ملیر نے آئی جی سندھ کو پولیس کی جانب سے کیے گئے فوری اقدامات اور کئی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد پورے علاقے میں ناکہ بندی کر دی تھی، جس کی بدولت متعدد مفرور قیدی فوری طور پر دوبارہ حراست میں لے لیے گئے۔
آئی جی سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس، محکمہ جیل خانہ جات کو فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات اور معمولی مقدمات میں ملوث قیدی ملیر جیل میں رکھے جاتے ہیں اور ان تمام کا ریکارڈ دستیاب ہے۔
غلام نبی میمن نے بتایا کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور صوبائی سطح پر احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ جلد از جلد تمام مفرور قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا سکیں۔



