وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: معیشت کی پائیدار ترقی میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا

61 / 100 SEO Score

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کے لیے نجی شعبے کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مون سون کا قہر، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، مکانات تباہ، سڑکیں بند

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت سنبھلے گی اور مستقل ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، ملک کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کو قیادت کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی بدولت ترقی کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، تاہم محنت کا کوئی نعم البدل یا شارٹ کٹ موجود نہیں ہے۔

محمد اورنگزیب نے سیاحت کے فروغ کو معیشت کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں بے شمار مواقع چھپے ہیں۔ ان کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے ہر طبقہ فکر اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان میں نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے