پنجاب کابینہ کے اہم فیصلے: پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سرکاری امتحانات، ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار، فلیٹس اور سیفٹی اقدامات کی منظوری

59 / 100 SEO Score

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جن میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کو سرکاری سطح پر لینے، ورکرز کی تنخواہ کو 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے اور 1282 فلیٹس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

غزہ پر اسرائیلی حملے بے مثال شدت اختیار کر گئے، ہلاکتیں 60 ہزار سے تجاوز، امدادی صورتحال تباہ کن

تعلیم کے شعبے میں بڑا فیصلہ:

اجلاس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کو سرکاری طور پر لینے کی منظوری دی گئی، جس سے تعلیمی نظام میں یکسانیت اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

ورکرز کے لیے فلاحی اقدامات:

1282 فلیٹس صنعتی ورکرز کو دیے جائیں گے۔

ورکرز کی تنخواہ ہنر مند، نیم ہنر مند سمیت 102 زمروں میں یکساں طور پر 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر۔

مریم نواز نے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی اور مزید 3000 فلیٹس کی تعمیر کے احکامات جاری کیے۔

ورکرز کی سیفٹی کے لیے پہلی بار جامع رولز کی منظوری دی گئی۔

سیور لائن اور تعمیراتی مزدوروں کے تحفظ کے لیے انفورسمنٹ فورس بنانے کی ہدایت۔

دیگر نمایاں فیصلے:

فلڈ ڈیوٹی دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50،000 روپے انعام کا اعلان۔

ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن کی منظوری۔

جیلوں میں انڈسٹری قائم کرنے اور مزدوری کرنے والے قیدیوں کو اجرت دینے کی منظوری۔

مانیٹرنگ کے لیے تھرڈ پارٹی سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت۔

ڈیجیٹل و ٹریفک اصلاحات:

پٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن اپلیکیشن سسٹم کی منظوری، سرمایہ کار گھر بیٹھے این او سی حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب میں 90 دن کے اندر اے آئی ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نافذ ہوگا۔

ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم کے فوری نفاذ کی ہدایت۔

ادارہ جاتی اقدامات:

پنجاب کے 5 ڈویژنز میں واسا کے قیام کی منظوری۔

جعلی خیراتی اداروں کی اسکروٹنی اور ہر چار ماہ بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ “عوامی خدمت، سیکیورٹی اور شفافیت ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ تمام ادارے نیک نیتی سے کام کریں اور نتائج فراہم کریں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے