نائلہ راجا کی عماد وسیم سے مبینہ تعلق کی ایک بار پھر سختی سے تردید: "میری کردار کشی کی گئی، میں بے قصور ہوں”

61 / 100 SEO Score

کراچی  — سوشل میڈیا انفلوئنسر اور وکیل نائلہ راجا نے قومی کرکٹر عماد وسیم سے مبینہ تعلق کی خبروں پر ایک بار پھر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عماد وسیم سے کوئی ذاتی تعلق نہیں اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم جھوٹ پر مبنی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بریت کی اپیل مسترد کر دی، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا مشورہ

نائلہ راجا نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دن ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بنے رہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ’عماد وسیم کی محبوبہ‘، ’گھر توڑنے والی‘ اور ’کسی کے مرد کے پیسوں پر پلنے والی‘ جیسے الفاظ سے پکارا گیا، جو ان کی ذات پر کاری ضرب کے مترادف تھے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں عماد وسیم اور نائلہ راجا کو لندن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان کوئی ’تعلق‘ ہے۔

اس معاملے کو اس وقت مزید ہوا ملی جب عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے تیسرے بچے کی پیدائش پر ایک مبہم پیغام جاری کیا، جسے کئی صارفین نے ازدواجی اختلافات سے جوڑا۔

نائلہ راجا نے وضاحت کی کہ ان کی عماد وسیم سے ملاقات محض اتفاقیہ تھی اور کسی قسم کا ذاتی تعلق نہ تھا نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس چھوٹے سے واقعے نے انہیں سکھا دیا ہے کہ آج کی دنیا میں کسی مرد سے گفتگو بھی محتاط انداز میں کرنا ہوگی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اہلِ خانہ کو بھی گمراہ کن ویڈیوز بھیجی گئیں، اور خواتین واٹس ایپ گروپس بنا کر ان کا مذاق اڑاتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں کردار کشی کرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی ہی تھی جو آگ بھڑکانے میں پیش پیش رہیں۔

نائلہ راجا نے یہ بھی کہا کہ انہیں شہرت حاصل کرنے کا الزام دیا گیا، حالانکہ انہوں نے ماضی میں کئی میڈیا انٹرویوز اور پروگرامز کی پیشکشیں مسترد کی ہیں۔

آخر میں نائلہ راجا نے اپیل کی کہ کسی کی زندگی کو تماشا نہ بنایا جائے اور اگر تماشا بن رہا ہو تو کم از کم اس کا حصہ نہ بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے