اسرائیلی فوج کی غزہ سے گدھوں کی چوری: یورپی اداروں کی مدد سے اسمگلنگ، فرانس میں پناہ گاہوں میں بھیجا گیا

61 / 100 SEO Score

یروشلم/غزہ  — اسرائیلی فوج پر الزام ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی سے درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں گدھوں کو منظم طریقے سے چوری کر کے اسرائیل منتقل کیا اور بعد ازاں یورپی ممالک، خصوصاً فرانس اور بیلجیئم، میں جانوروں کی پناہ گاہوں میں بھیج دیا۔

نائلہ راجا کی عماد وسیم سے مبینہ تعلق کی ایک بار پھر سختی سے تردید: “میری کردار کشی کی گئی، میں بے قصور ہوں”

مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ غیر معمولی کارروائی اسرائیلی چینل "کان” کی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی افواج نے محصور غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کی ملکیتی گدھوں کو لوٹ کر انہیں اسرائیل اسمگل کیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تمام کارروائی ’جانوروں کی فلاح‘ کے نام پر کی گئی، جسے ایک ’ویٹرنری ریسکیو آپریشن‘ ظاہر کیا گیا، مگر حقیقت میں یہ جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہے، کیونکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق کسی جنگ کے دوران شہری املاک کو زبردستی ضبط کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

چوری کیے گئے گدھوں کو تل ابیب کے جنوب میں واقع "Starting Over Sanctuary” نامی فارم میں رکھا گیا، جہاں انہیں ’نفسیاتی صدمے کے شکار جانور‘ قرار دے کر ان کے لیے ’خصوصی علاج‘ کی تشہیر کی گئی، جبکہ ان کے اصل فلسطینی مالکان کو نہ صرف نظرانداز کیا گیا بلکہ کسی قانونی انتقال یا رابطے کا ذکر بھی رپورٹ میں شامل نہیں۔

"کان” کی رپورٹ کے مطابق 18 مئی 2025 کو 58 گدھوں کی پہلی کھیپ بین گوریون ایئرپورٹ سے بیلجیئم کے لیژ ایئرپورٹ پہنچائی گئی، جہاں سے انہیں فرانس اور بیلجیئم کے جانوروں کی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔

اس منتقلی میں "نیٹ ورک فار اینیملز” نامی ایک تنظیم اور اسرائیلی لاجسٹک کمپنی "اورین کارگو” شامل تھیں۔ فرانس میں شارتر کے قریب "لا تانیئر – زو ریفیوج” کے نام سے قائم پناہ گاہ میں ان گدھوں کو ہمدردی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ ان کی فلسطینی شناخت اور اصل ملکیت کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی محض جانوروں کی ’بہتری‘ نہیں بلکہ فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی ذرائع نقل و حمل سے محروم کرنے کی ایک اور حکمت عملی ہے، جس کا مقصد غزہ میں انسانی بقا کے امکانات کو مزید محدود کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے