ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، گٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 3 عادی ملزمان گرفتار

56 / 100 SEO Score

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کامیاب ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا/ماوا کی سپلائی میں ملوث تین پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں تھانہ گارڈن، نبی بخش اور عیدگاہ کی حدود میں عمل میں لائی گئیں۔

سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور بھی نشانہ بنیں، اداکار رونت رائے کا انکشاف

گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان، محمد کامران عرف کالا اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5.7 کلوگرام گٹکا/ماوا، 75 پیکٹ آداب گٹکا اور 80 پیکٹ Z21 انڈین گٹکا برآمد کیے گئے ہیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان عادی اور پیشہ ور جرائم پیشہ ہیں۔ ملزم محمد امجد اس سے قبل بھی گٹکا/ماوا کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، جبکہ محمد کامران عرف کالا دو مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

تمام گرفتار شدگان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں زہریلے گٹکے اور ماوا کی فروخت کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس مکروہ کاروبار سے وابستہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے