’میرے پاس تم ہو 2‘ کی واپسی؟ جرجیس سیجا اور ہمایوں سعید نے نیا اشارہ دے دیا

62 / 100 SEO Score

کراچی — پاکستان کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے دوسرے سیزن کے حوالے سے مداحوں کی امیدیں ایک بار پھر روشن ہو گئی ہیں، جب اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا نے سیزن 2 کی طرف اہم اشارہ دیا۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 69 رنز درکار، آسٹریلیا مشکلات میں

جرجیس سیجا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا:
"کیا ہمیں ’میرے پاس تم ہو 2‘ بنانا چاہیے؟”
یہ سادہ سا سوال سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑنے کا سبب بن گیا۔

ادھر ہمایوں سعید نے اس پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ری شیئر کیا، جس سے مداحوں میں سیزن 2 کی امید مزید بڑھ گئی۔ تاہم، ہدایت کار ندیم بیگ نے محتاط موقف اختیار کرتے ہوئے جواب دیا:
"کیونکہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کا کردار ختم ہو چکا ہے، اس لیے کچھ اور کرتے ہیں۔”

یاد رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کے تحریر کردہ اس ڈرامے نے 2019-20 کے دوران نشر ہونے پر ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی، جس کی آخری قسط کو صرف پاکستان میں 8 کروڑ سے زائد ناظرین نے دیکھا۔ اس ڈرامے نے 24.9 کی تاریخی ٹی آر پی حاصل کی، جو آج بھی ایک ریکارڈ ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر بھی ماضی میں سیزن 2 کے حوالے سے مثبت اشارے دے چکے ہیں، اگرچہ کوئی باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوا۔

مداحوں کی بڑی تعداد اب اس بات پر نظریں جمائے بیٹھی ہے کہ آیا پروڈیوسر، ہدایت کار اور مصنف ایک بار پھر مل کر ڈرامے کی شاندار واپسی ممکن بنائیں گے یا کسی نئے پراجیکٹ کی طرف بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے