سندھ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا انقلاب، الیکٹرک بسوں، ٹیکسیوں اور چارجنگ اسٹیشنز کے لیے فنڈز مختص

57 / 100 SEO Score

کراچی (رپورٹ: نمائندہ خصوصی) — سندھ حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک بسوں، ٹیکسیوں، اسکوٹروں کی خریداری اور ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

تاریخی اصلاحات: 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی ختم، برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیر خزانہ

اجلاس میں پیپلز بس سروس، ای وی اسکوٹرز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ جام صادق پل مکمل ہو چکا ہے اور جلد افتتاح متوقع ہے، جبکہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ نئی الیکٹرک بسوں کی کھیپ جلد کراچی پہنچے گی اور شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد ہر شہری کو سستی، محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے۔

چینی آٹو کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ساتھ تعاون کے تحت سندھ بھر میں ہر 50 کلومیٹر پر چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ شرجیل میمن نے اپنے حالیہ دورہ ووہو (چین) میں کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ مقامی روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں ای وی منی ٹرکوں کی اسمبلنگ فیکٹری کے قیام پر بھی کام جاری ہے، جس سے معیشت کو استحکام اور نوجوانوں کو ہنر مندی کے مواقع حاصل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے