شمالی وزیرستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج جہنم واصل کر دیے

56 / 100 SEO Score

شمالی وزیرستان: پاک فوج نے ضلع دتہ خیل میں فتنہ الہندوستان کے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دبئی جانے والا مسافر 1.6 کلوگرام آئس ہیروئن سمیت گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور پاکستان دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی آپریشن میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "قوم خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہتی ہے، اور یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں کسی خوارجی کو پناہ نہیں ملے گی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے