کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج جہنم واصل کر دیے
آپریشن لاسی پاڑہ اور نٹال کالونی ناظم آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سید نوربخش عرف بچی اور محمد کامران شامل ہیں، جو منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران 250 گرام ہیروئن، 110 گرام کرسٹل، 50 گرام آئس، 220 گٹکا و ماوا پیکٹس، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کو ضبط شدہ منشیات اور دیگر اشیاء سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں یا مشتبہ افراد کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔