کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

57 / 100 SEO Score

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں — پختون آباد منگھوپیر، کالا بورڈ کرسچن کالونی، اور مچھر کالونی — میں مشترکہ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر: بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا، بی ایل اے کو بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے

گرفتار ہونے والوں میں محمد عمران، ذیشان عرف شیری، ضمیر اور شرف الدین شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 پستول، ایک .223 بور رائفل، گولیاں، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

ملزم عمران کو اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس نے رینجرز و پولیس پر فائرنگ کی اور فرار کی کوشش کی، تاہم اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔
دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک افراد یا جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے