کراچی کنگز کی شاندار فتح: جیمز ونس کی نصف سنچری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست

62 / 100 SEO Score

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے میں 56 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اہم پوزیشن حاصل کر لی۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری: 24 گھنٹوں میں 70 فلسطینی شہید، عالمی ثقافتی ورثہ اور انسانی حقوق بھی زد پر

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وارنر اور وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرٹ نے ٹیم کو 60 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ وارنر 31 اور سائفرٹ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم اصل کارنامہ جیمز ونس کا تھا، جنہوں نے 47 گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ محمد نبی نے 18 اور عرفان خان نے 17 رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ صرف ایک رن پر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی۔ ٹیم نے صرف ایک رن پر پہلی وکٹ گنوائی اور 37 رنز تک پہنچتے پہنچتے آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ کپتان سعود شکیل 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹاپ اسکورر بنے۔ محمد عامر نے 30 جبکہ کوشل مینڈس نے 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد نبی اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس فتح کے بعد کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں کے 2، 2 پوائنٹس ہیں، تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کوئٹہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے