کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، 5 گٹکا/ماوا سپلائرز اور 1 منشیات فروش گرفتار

59 / 100 SEO Score

کراچی  میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 5 گٹکا اور ماوا سپلائرز کو گرفتار کیا جبکہ ایک منشیات فروش بھی قانون کے شکنجے میں آیا۔ یہ گرفتاریاں تھانہ نیپئر، کلری، کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کی حدود میں کی گئیں۔

سندھ کے بلدیاتی مسائل اور اقدامات پر وزیر بلدیات سعید غنی کا تفصیلی بیان

پولیس نے ملزمان سے 104 گرام کرسٹال اور 19 کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید، ذیشان عرف جیو، نثار احمد عرف چھرا، زوہیب، نبیل اور زاکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کو مختلف کاروائیوں اور دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے