پاکستان بھارت جنگ بندی پر عمل جاری، کشمیر کے بغیر بات ممکن نہیں: اسحاق ڈار

55 / 100 SEO Score

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر عملدرآمد کر رہا ہے، تاہم مذاکرات صرف کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر ہوں گے، کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی۔

آڈیٹر جنرل نے وفاقی حکومت میں 3750 کھرب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی، پاکستان نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا۔ “مجھے امریکا سے فون آیا تھا، میں نے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کبھی بھی جنگ نہیں چاہتا تھا۔ اگر کسی نیوٹرل مقام پر ملاقات ہو تو پاکستان تیار ہے۔”

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلاوجہ بیان بازی جاری رہتی ہے لیکن پاکستان ہمیشہ جامع مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان ابھی طے شدہ نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ وہ کل دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہوں گے تاکہ اسلام آباد اور ڈھاکا کے تعلقات کو مزید قریب لایا جا سکے۔ بعد ازاں وہ جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے، جہاں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے مسئلے پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کیا، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں تجارت، سی پیک، انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وانگ ژی کی ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ چین نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے