سرفراز احمد کا قومی ٹیم پر اعتماد، کامران اکمل نے سلیکشن پر سوالات اٹھا دیے

57 / 100 SEO Score

سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سے چار سالوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئی ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی آمد ہوئی ہے، حسن نواز، حسین طلعت اور صائم ایوب سمیت کئی نوجوان قومی اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔ کراچی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایشیا کپ اور ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی ٹیم ایونٹس جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا شاندار ریکارڈ رہا ہے جس کا فائدہ آئندہ ایونٹس میں ہوگا۔

اقوام متحدہ کا پاکستان و بھارت میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، مدد کی پیشکش

فخر زمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وہ پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور حالیہ عرصے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تقریب میں شریک سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اسکواڈ درست ہے لیکن ایشیا کپ خصوصاً بھارت کے خلاف میچ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کا انتخاب بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو صرف چند میچز کی بنیاد پر اہم ایونٹس سے باہر کرنا درست نہیں۔

کامران اکمل نے پی سی بی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات سے آٹھ برسوں سے غلط فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے، نان کرکٹرز کے بورڈ میں ہونے کی وجہ سے میرٹ متاثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اس جانب فوری توجہ دینا ہوگی۔

اسی تقریب میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میرٹ پر بن رہی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے