کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کو ہدایت جاری کی ہے کہ یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں کو خصوصی طور پر سجایا جائے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع وسطی عاصم عباسی نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، 615 سے زائد ملزمان گرفتار
عاصم عباسی نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر عمارتوں، محلوں اور گاڑیوں کو سجانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور بہترین سجاوٹ کرنے والوں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "معرکۂ حق” اور "آپریشن بنیان المرصوص” میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کے بعد پوری قوم 78ویں یومِ آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے پرعزم ہے۔
ضلعی انتظامیہ ضلع وسطی میں روزانہ کی بنیاد پر جشنِ آزادی کے پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے، جبکہ تمام سرکاری عمارتوں، دفاتر، تعلیمی اداروں، شاہراہوں اور چوکوں کو خصوصی انداز میں سجایا جائے گا۔
