کراچی میں منعقدہ ’’رنوے سمر سپرنگ فیشن شو‘‘ میں نامور اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان اپنی بیٹی علیزے خان اور بیٹے اذان کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ اس موقع پر پہلی بار نادیہ خان کی بیٹی علیزے نے ریمپ پر جلوہ گر ہو کر شائقین کی توجہ حاصل کی۔
کمشنر کراچی کی ہدایت، جشنِ آزادی شایانِ شان منانے کے لیے ضلع وسطی میں تیاریوں کا آغاز
علیزے خان خوبصورت لہنگے میں ملبوس فیشن شو کی شو اسٹاپر بھی رہیں، جبکہ اس دوران نادیہ خان کے چہرے پر فخر و مسرت کے تاثرات نمایاں تھے۔
تقریب کے بعد سوشل میڈیا پیج ’’عرفانستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو دکھانا چاہتی تھیں کہ کیٹ واک کس طرح ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ بتانا چاہتی تھیں کہ شوبز میں کامیابی آسان نہیں بلکہ محنت طلب ہے۔
نادیہ خان کے مطابق ان کے بچے خود بھی فیشن شو میں آنے کے خواہشمند تھے اور انہیں اس تجربے سے بہت خوشی ملی۔
علیزے خان نے اپنی ریمپ واک کو ایک شاندار تجربہ قرار دیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف چھٹیوں پر پاکستان آئی تھیں اور اب دوبارہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔