یومِ استحصالِ کشمیر: آئی جی سندھ کی زیر صدارت سی پی او کراچی میں اظہارِ یکجہتی کی تقریب

62 / 100 SEO Score

کراچی، 05 اگست 2025 – یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کراچی میں ایک پُراثر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت اعلیٰ پولیس افسران — ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور دیگر افسران و اہلکاروں — نے شرکت کی۔

ترکیہ کے دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو “لیجن آف میرٹ” ایوارڈ سے نوازا گیا

 

تقریب کا آغاز صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا، جس کا مقصد مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا:

"یومِ استحصال کشمیر منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا:

"ہماری پاک فوج کئی محاذوں پر دشمن سے نبردآزما ہے، اور ہم ہر میدان میں دشمن کو شکست دیں گے۔ پولیس ملکی اندرونی سلامتی اور دفاع کی پہلی لائن ہے، اور آپ لوگوں کی محنت سے آج کچے کے علاقوں اور شہروں میں امن قائم ہے۔”

آئی جی سندھ نے گزشتہ روز شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ:

"ہم نے اپنے شہداء کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جو ہماری قربانیوں کی علامت ہیں۔”

تقریب میں پولیس اہلکاروں کا جذبہ، کشمیری عوام کے ساتھ وابستگی، اور ملکی سلامتی کے لیے عزم قابلِ دید تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے