اربعین 2025: زائرین کربلا و ایران کے لیے سہولیات و سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی و حب کی زیر صدارت اہم اجلاس

55 / 100 SEO Score

کراچی: محرم الحرام اور ایامِ زیارت کے دوران کربلا و ایران جانے والے زائرین کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم اور ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، مذہبی تنظیموں، اور زائرین کی خدمت انجام دینے والے موکب زینبیہ سمیت متعدد شیعہ تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

سی ویو پر پھنسنے والی گاڑی کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

اجلاس میں مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان، مجلس وحدت المسلمین، جعفریہ الائنس، شیعہ علماء کونسل، خیرالعمل ٹرسٹ، امام حسنؑ آرگنائزیشن، عزاداری ونگ ضلع وسطی سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے زائرین کو درپیش ممکنہ چیلنجز اور ان کے تدارک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 صفر سے 13 صفر تک تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار زائرین ایران اور کربلا روانہ ہوں گے، جن کی روانگی کا مرکزی مقام خیرالعمل امام بارگاہ، انچولی مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں سے روزانہ کم از کم 50 بسیں روانہ ہوں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام بسوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہر قافلے کے ساتھ ایک اضافی بس بطور ریزرو روانہ کی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری متبادل موجود ہو۔ زائرین ایران کے لیے گوادر کے راستے روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ زمینی راستے سے زیارت پر روانہ ہوں گے۔

اجلاس میں زائرین کی سیکیورٹی، طبی سہولیات، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی امداد اور قافلوں کی مؤثر نگرانی سے متعلق اقدامات پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو نے بلوچستان میں داخلی راستوں پر سیکیورٹی بڑھانے اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر تیاریوں کا آغاز کریں اور باہمی رابطے کو مضبوط بنا کر زائرین کی روانگی کو محفوظ، منظم اور باوقار انداز میں ممکن بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے