پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

58 / 100 SEO Score

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ 17 جولائی کی شام 5 بجے پیش آیا جب خوارج نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔

عزیز آباد: شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

ذرائع نے بتایا کہ بروقت اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔ شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور عزیز خیل اور منڈی خیل کی جانب پیش قدمی کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث انہوں نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لی، جس کا فوراً محاصرہ کر لیا گیا۔

فورسز کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے نتیجے میں تمام خوارج نے ہتھیار ڈال دیے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد افغان شہری ہیں، جن میں سے تین کے پاس افغان شناختی کارڈز بھی موجود تھے۔ ان کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ خوارج کی جانب سے پاک افغان سرحد سے دراندازی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔

25 تا 27 اپریل 2025 کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 71 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔

4 جولائی 2025 کو بھارت کی حمایت یافتہ خوارج کے حملے میں 30 حملہ آور مارے گئے تھے۔

23 مارچ 2025 کو بھی دراندازی کی کوشش میں 16 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ان نیٹ ورکس کو بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، جس کا مقصد ملکی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے