کراچی میں ویک اینڈ پر موسلادھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

61 / 100 SEO Score

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ ویک اینڈ پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

تفصیلات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، جس کے باعث حبس کی صورتحال برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی بونداباندی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جمعہ (کل) سے مون سون ہواؤں کا باقاعدہ داخلہ سندھ بشمول کراچی میں متوقع ہے، جس کے نتیجے میں 19 اور 20 جولائی (ہفتہ و اتوار) کو گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

شدید بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ اس خدشے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، احتیاطی تدابیر اپنائیں اور نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے