اداکارہ ریحام رفیق کی عمر سے متعلق انکشاف، سوشل میڈیا صارفین حیران

57 / 100 SEO Score

کراچی (شوبز ڈیسک): ابھرتی ہوئی اداکارہ و ڈانسر ریحام رفیق نے پہلی بار اپنی اصل عمر کا انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا۔

مشرقی انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں: بحرالکاہل وارننگ سینٹر

حال ہی میں "میشن پاکستان” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریحام رفیق نے اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈانس کا بےحد شوق ہے اور وہ کسی بھی موقع پر خوشی سے ڈانس کر سکتی ہیں، جب کہ فارغ وقت میں ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔

ریحام نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کے بہترین ڈانس پارٹنر ہیں، اور وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔

جب ان سے عمر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ ان کی عمر 29 سال ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا اور وکی پیڈیا پر ان کی عمر 35 سال درج کی جا رہی تھی، جس پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں—خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ ڈرامہ "پرورش” میں ایک نوعمر لڑکی کا کردار کیسے ادا کر رہی ہیں۔

انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ریحام رفیق 29 کی نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ 22 سال کی لگتی ہیں۔

اداکارہ کی فین فالوئنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور ان کا پر اعتماد انداز اور کھلا مزاج نوجوانوں میں خاصا مقبول ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے