ایران اسرائیل جنگ کے اثرات: پاکستانی فلائٹ آپریشن شدید متاثر، درجنوں پروازیں منسوخ

61 / 100 SEO Score

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خون ریز جنگ کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ایران کی فضائی حدود کی بندش اور خطے میں سکیورٹی خطرات کے باعث کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

فنانس بل 2025: ایف بی آر کو گرفتاری و منی لانڈرنگ نوٹس کے اختیارات پر سینیٹ کمیٹی کا شدید ردِعمل

ڈان نیوز کے مطابق کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 16 پروازیں متاثر ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے نجف جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی دو پروازیں بھی ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث روانہ نہ ہو سکیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق دبئی، جدہ، بحرین اور راس الخیمہ سے اسلام آباد آنے والی پروازیں بھی ایک سے پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

واضح رہے کہ 12 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ، ایرانی آرمی چیف، چھ جوہری سائنسدانوں اور پانچ عام شہریوں کی شہادت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی شروع ہوئی، جو اب پورے خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے