ڈی جی آئی ایس پی آر: بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا، بی ایل اے کو بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے

52 / 100 SEO Score

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے "ہلال ٹاکس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور وہ کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اس کی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔ بی ایل اے کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے اور اس کی قیادت بھی بھارت میں موجود ہے، جبکہ دہشت گرد فتنہ الخوارج بھارت سے مدد کی بھیک مانگتے ہیں۔

جنرل ساحر شمشاد: پاک بھارت حالیہ تنازع میں 96 گھنٹے مکمل خودانحصاری پر گزارے، کسی بیرونی مدد کا سہارا نہیں لیا

جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت کا دل ہے اور یہ صوبہ مستقبل میں پاکستان کا سب سے امیر ترین علاقہ بنے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اور افواج کا رشتہ ناقابلِ شکست ہے، یہ محبت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے