بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، "فتنہ الہندوستان” کے 7 دہشتگرد ہلاک

56 / 100 SEO Score

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی (مچھ) اور قلات (مرگند) میں دو علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پشت پناہی میں کام کرنے والے کالعدم گروہ "فتنہ الہندوستان” کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

وفاقی بجٹ 26-2025: بینکنگ، آٹو، منافع و کیش ٹرانزیکشنز پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجاویز

آئی ایس پی آر کے مطابق، مچھ میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 5 جبکہ مرگند، قلات میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ دونوں کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت پراکسی گروہوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، مگر ہماری افواج فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے