پٹیالہ آرمی کینٹ کے قریب ’’پاکستان-خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعرے، سکھ فار جسٹس نے ویڈیو جاری کر دی

55 / 100 SEO Score

سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی ریاست پنجاب میں واقع پٹیالہ آرمی کینٹ کے قریب ’’پاکستان-خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے لہرانے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تعلیمی ادارے بھی نشانے پر

ویڈیو کے ساتھ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی جنگی سیاست نوجوانوں کو یتیم کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "بچے اپنے والدین سے پوچھیں کہ کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟ اگر آپ کے والدین پاکستان کے خلاف کسی جنگ میں مارے جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟”

گرپتونت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی دراصل نریندر مودی کی انتخابی سیاست کا حصہ ہے، اور ہندوتوا ایجنڈے کے تحت نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے والدین کو جنگ میں حصہ لینے سے روکیں اور خالصتان کی آزادی کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا: "مودی کی جنگ کو مسترد کریں، پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار کریں، اور پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرائیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے